اسلام آباد (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائیاں یو اے ای سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا گرفتار ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل، محمد رمیز اشرف اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا ، گرفتار ملزمان کو فلائٹ نمبر 9P501 کے ذریعے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے گرفتار ملزمان گجرانوالہ، سیالکوٹ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور پولیس کو مطلوب تھےملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا۔
ملزم دہشت گردی اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا گرفتار ملزم زوہیب شہزاد کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سترہ، سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا
ملزم عبدالطیف قتل کے مقدمے میں تھانہ ائرپورٹ، رحیم یار خان کو مطلوب تھا ، ملزم محمد جلیل گزشتہ 9 سال سے ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا ، ملزم محمد رمیز تھانہ صادق آباد، راولپنڈی کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم عکاشہ اقبال اور محمد عثمان کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت سیالکوٹ اور لاہور میں مقدمے درج تھےایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔
ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ، ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔