اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت کرائم کنٹرول اور کیپیٹل پولیس کالج کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے اہم میٹنگز کا انعقاد ،آئی جی اسلام آباد نے جرائم کے انسداد اور امن و امان کے قیام سمیت کیپیٹل پولیس کالج کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اورمزید بہتری کیلئے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کئے،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوئے ،جن میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی سید علی رضا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان شاہزیب،ایس ایس پی لاءاینڈ آرڈر/ٹریننگ محمد اقبال سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں جرائم کا خاتمے کرنے.
امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے، عوامی تحفظ کو یقینی بنانے ، چوری ، ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم کا سدباب کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، انہوں نے تمام افسران کو جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کے تبادلہ کے ذریعے فوری اور مو¿ثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ،تمام افسران اپنے فرائض منصبی بھرپور طریقے سے اداکریں،اشتہاری اور عادی مجرمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے،تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد مکمل کرکے ملزمان کو زیادہ سے زیادہ سزائیں دلوائی جائیں.
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی لاءاینڈ آرڈر/ ٹریننگ اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی،انہوں نے کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں پولیس افسران کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے، ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، سائبر کرائم، اسپیشل انوسٹیگیشن، کمیونٹی پولیسنگ اور دیگر مختصر دورانیئے کے کورسز کی پراگریس رپورٹ لی اور پولیس افسران کی پیشہ وارنہ تربیت کے حوالے سے مزید احکامات جاری کئے۔