تھانہ کلر سیداں خاتون سے ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ کلر سیداں نے ،خاتون سے ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست د ی کہ ملزم عدیل نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے رقم و زیورات لیے،کلر سیداں پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا،متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین سے زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔