اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ آنلائن میٹنگ کا انعقاد کیا، تمام ایس ایچ اوز شہریوں کے لئے ہمہ وقت میسر رہیں، شکایت کنندہ تھانے آئیں تو انکے ساتھ رویہ مثالی ہونا چاہیے،تمام افسران اپنے علاقہ حدودمیں خود پٹرولنگ کریں، مارکیٹوں، مساجد کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ آئی جی اسلام آباد کے ایس ایچ اوز کو واضح احکامات .تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرر ضوی نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ آنلائن میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،اس موقع پر افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز شہریوں کے لئے ہمہ وقت میسر رہیں، کوئی بھی شکایت کنندہ تھانے آئے تو متعلقہ افسر کا انکے ساتھ رویہ مثالی ہونا چاہیے.
تمام افسران اپنے علاقہ حدود میں خود پٹرولنگ کریں اورمارکیٹوں، مساجد کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں،جبکہ وفاقی دارلحکومت میںجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے معیار میں بہتری لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، موجودہ وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر کیا جائے،جبکہ شہر میں جرائم کی بیخ کنی اور موثر سکیورٹی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں،پٹرولنگ کے تمام یونٹس کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے اور اسے مزید موثر بنایا جائے ،تمام افسران اپنے ماتحت سپاہ کی ویلفئیر کے لئے اقدامات کریں تاکہ ان کا مورال بہتر ہو،انہوں نے کہاکہ ہمارا اولین مقصد اس شہر کے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔