رانا ندیم اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز ھیڈ کوارٹرز میں ادا کردی گئی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)رانا ندیم اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز ھیڈ کوارٹرز میں ادا کردی گئی رانا ندیم گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے تھے نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر علی رضا سمیت سینئر افسران و بڑی تعداد میں جوانوں نے شرکت کی.

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے مرحوم کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھنے کے احکامات جاری کئے رانا ندیم احمد ایس پی سواں زون کے ساتھ بطور ریڈر فرائض سرانجام دے رہے تھے متوفی رانا ندیم احمد نے 25 سال سے زائد اسلام آباد پولیس میں اپنے فرائض سرانجام دئیے متوفی رانا ندیم احمد کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی.