تھانہ صادق آباد ، بائیک لفٹر گرفتار، 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ صادق آباد نے، بائیک لفٹر گرفتار، 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹرمنیر احمد کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزم سے 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے،ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔