راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ آراے بازار نے ،2 شراب سپلائرز گرفتار،100 بوتل شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 شراب سپلائرزکو گرفتارکر لیا،ملزمان سے100 بوتل شراب برآمدہوئی،پولیس نے مشکوک کار کو چیک کیا تو ملزمان سلیمان اور شیراز سے 100 بوتل شراب، پیکنگ کا سامان (سٹیکرز، ڈھکن اور خالی بوتلیں) برآمد ہوئیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان کے زیر استعمال کار قبضہ پولیس میں لے لی، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ عید پر جعلی شراب بنا کر فروخت کرتے ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔
