راولپنڈی(کرائم رپورٹر) چکری اور کینٹ کے علاقوں میں کار و موٹر سائیکل سنیچنگ میں ملوث ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، الگ الگ واقعات میں ایک کار لفٹر ہلاک جبکہ ایک موٹر سائیکل سنیچر زخمی حالت میں گرفتار،آر اے بازار کے علاقے سے چوری شدہ کار اور کینٹ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چکری،آر اے بازار سے کار چوری کرکے فرار ہوتے ملزمان کی چکری میں پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک کار لفٹر ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے، آر اے بازار کے علاقہ سے چوری ہونے والی کار اور اسلحہ برآمد، ہلاک کار لفٹر کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی، ملزم جڑواں شہروں اور لاہور میں کار چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری بھی تھا، ہلاک ملزم نے سال 2020 میں بھی تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی.
اور زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا، آر اے بازار سے کار چوری کی اطلاع پر چکری پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی،کینٹ،کینٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل سنیچر عادل زخمی حالت میں گرفتار، کینٹ سے چند روز قبل مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، کینٹ پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی.
ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرکے شہری کی مسروقہ گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کرنے اور موٹر سائیکل سنیچر کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈویژنل ایس پیز صدر و پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز صدر و کینٹ اور چکری و کینٹ پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔