اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے دوران موثر سکیورٹی انتظاما ت کو یقینی بنانے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی سمیت جرائم کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے،اسی کے ساتھ امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھتے ہوئے شہریوں کی کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ،
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرر ضوی کی زیر صدارت سنٹر ل پولیس آفس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ،ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسید علی رضا،تمام ڈویژنل اے آئی جیز،ایس ایس پیز،زونل ایس پیز سمیت دیگر سینئرپولیس افسران موجود تھے،آئی جی اسلا م آباد نے افسران سے مخاطب ہوئے کہا کہ وفا قی دارالحکو مت میں ر مضا ن المبا ر ک کے دوران سیکو رٹی کو مزید سخت کیا جا ئے.
آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خا طر قربان کریں،عبادتگاہوں، مارکیٹوں،تجارتی مراکز اور دیگر اہم مقاما ت کی حفاظت کو یقینی بنائیں، مشکوک عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے اورموجو دہ حالات کے مطابق تمام پولیس افسران سکیورٹی کو مزید سخت کر یں،انہوں نے مزید کہا کہ رہزنی،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدمات عمل میں لائے جائیں،تمام افسران اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتار یوں کویقینی بنائیں، پٹرولنگ کو مزید مو ثر بنایا جائے، افسران گاڑی و مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد اور اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے،جرائم پیشہ گروہوں، سنگین نو عیت کے جرائم، قتل، اغو ا ، ڈکیتی اور اور دیگر جرائم کے مقدمات میں ملوث ملزمان سمیت منشیا ت فروشوں کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور کا م کی رفتا ر میں مزید تیزی لائیں، تمام افسران لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں.
شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں،انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ کسی بھی ممکنہ لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں ،تمام افسران ڈیوٹیوں کو خود چیک کریںاور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، اسی کے ساتھ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر شہریوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے اورکہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے.
اسلام آباد پولیس کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز شہریوں کے لئے ہمہ وقت میسر رہیں، کوئی بھی شکایت کنندہ تھانے آئے تو متعلقہ افسر کا انکے ساتھ رویہ مثالی ہونا چاہیے،تمام افسران اپنے ماتحت سپاہ کی ویلفئیر کے لئے اقدامات کریں تاکہ ان کا مورال بہتر ہو،انہوں نے کہاکہ ہمارا اولین مقصد اس شہر کے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.