تھانہ شہزاد ٹاﺅن کے علاقے میں گا ڑ ی چوری کی کال کا ڈراپ سین

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ شہزاد ٹاﺅن کے علاقے میں گا ڑ ی چوری کی کال کا ڈراپ سین ، شہری کی طرف سے کی جانے والی گا ڑ ی چوری کی کال جھوٹی نکلی، شہری نے گا ڑ ی چوری کا ڈرامہ رچایا تھا، مکمل تحقیقات اور چھان بین کے بعد شہری کی کال بے بنیاد ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیا،مزید تفتیش جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاﺅن کے علاقہ میں شہری نے اسلام آبادپولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15پرکا ل کی اور بتا یا کہ اس کی گا ڑ ی چوری ہو گئی ہے جس کے اندر ایک کروڑ روپے، ضر وری کا غذات اور پستول تھا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے و اقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی.

واقعہ کے بعد سینئر افسران موقع پر پہنچے، جائے وقوعہ تک تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیااور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ کی ہر زاویہ سے مکمل تحقیقات اور چھان بین کی گئی،جس کے مطابق شہری کی طرف سے کی جانے والی کال بے بنیاد ثابت ہوئی ،شہری نے گا ڑ ی چوری کا ڈرامہ رچایا تھا، جس پر پولیس نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت پرعزم ہے، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ کسی قسم کی جھوٹی کال کرنے سے گریز کریں جس سے پولیس کے وقت کا بھی ضیاع ہو اور شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو ا، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار- ”15پرفوری اطلا ع دیں۔