تھانہ صدر بیرو نی ، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز گرفتار،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی نے ، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 20 ہزار روپے، 06 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 05 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ناصر، شاہ علی، شفیق، شاہ محمد اور عبدالجبار شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 20 ہزار روپے، 06 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔