راولپنڈی(کرائم رپورٹر)شہید انسپکٹر میاں محمد عمران عباس کی برسی، پولیس افسران کی شہید انسپکٹر میاں محمد عمران عباس کی قبر پر حاضری،شہید کے بچوں کے ہمراہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق شہید انسپکٹر میاں محمد عمران عباس کی برسی کے موقع پر پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی،شہید کے بچوں کے ہمراہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،انسپکٹر میاں محمد عمران عباس 07 مارچ 2021 کوایس ایچ او تھانہ ریس کورس تعینات تھے، تھانہ سول لائن کی حدود میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شر پسند عناصر نے جم خانہ کلب نزد کچہری چوک آپ پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران گولی آپ کی گردن پر لگی جس سے آپ زخمی ہو گئے، آپ کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر آپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے، شہید کی بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ناقابل فراموش ہے، راولپنڈی پولیس شہداء فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔
