اسلام آباد(کرائم رپورٹر)مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار ملزمان کی شناخت مرزا احسان بیگ، عمران مشتاق اور حسن عباس کے نام سے ہوئی ملزمان کو گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزم مرزا احسان بیگ مراکش کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا ملزم نے فادی گجر ، باشی گجر اور رانا لیاقت نامی ایجنٹوں کے ساتھ ملکر شہری کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی ملزمان نے شہری سے اس مقصد کے لیے 27 لاکھ روپے ہتھیائے ملزمان کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا۔
ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی گئی تاہم شہری نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم عمران مشتاق کو ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 30 لاکھ روپے ہتھیائے ملزمان شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم حسن عباس کو پسرور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر سپین بھجوانے کے لیے 28 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے سپین سمگل کی کوشش کی شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آ گئے .
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کہا کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ایف آئی اے کی ٹیمیں لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ کشتی حادثات کے ذمہ دار انسانی سمگلروں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا.