اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کاروائیاں انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار ملزمان کی شناخت قمر الزمان،محمد انور اور وسیم اکرم کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائےگئے ملزمان کو سیالکوٹ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ، جبکہ دوسری جانب گرفتار اشتہاری ملزم قمر الزمان بدنام زمانہ انسانی سمگلر ہے ملزم سال 2023سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھاملزم نے شہری سفیان کو جعلی دستاویزات پر یونان بھجوانے کی کوشش کی.
ملزم محمد انور نے شہری کو کمبوڈیا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 7 لاکھ بٹورے ملزم وسیم اکرم نے شہری کو دبئی بھجوانے کی غرض سے 9 لاکھ روپے بٹورے ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں سے فراڈ کرتے تھے ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے . ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہےانسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا.