اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے تھانہ آبپارہ کا اچانک دورہ کیا، تھانے کے دفاتر چیک کئے اور سائلین سے ملے،ایس ایچ او اور محرر تھانہ کو مناسب نگرانی نہ رکھنے اور ریکارڈ اچھے انداز میں مرتب نہ کرنے پر شوکاز نوٹسز جاری کئے، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میںپولیس افسران،عوامی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے اور انتظامی مسائل کے حل کے سلسلے میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے تھا نہ آ بپا رہ کااچانک دورہ کیا.
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے ریکارڈ کی جانچ پڑ تا ل کی، ما لخا نہ اور حو الا ت کو چیک کیا اور پولیس افسران کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا، ایس ایچ او اور محرر تھانہ کو مناسب نگرانی نہ رکھنے اور ریکارڈ اچھے انداز میں مرتب نہ کرنے پر شوکاز نوٹسز جاری کئے،اس مو قع پر انہوں نے ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ یا جائے اور انکے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،شہریوں کے ساتھ نارواسلوک یاغیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا، انہوں نے افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔