راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لیڈی سٹاف کو خراجِ تحسین ، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایت پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں لیڈی سٹاف کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر خواتین افسران اور لیڈی وارڈنز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی محنت اور عزم کو قابلِ فخر قرار دیا گیا، تقریب میں ڈی ایس پی ایڈمن راولپنڈی شاہدہ یاسمین، ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن انسپکٹر گلناز، انچارج سپورٹس سی پی او آفس انسپکٹر ارم خانم، انسپکٹر سپیشل برانچ بشریٰ، جملہ لیڈی ایڈیشنل سرکل آفیسرز، لیڈی ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس نے شرکت کی، شرکاء نے خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے منعقدہ اس خصوصی تقریب کو خوش آئند قرار دیا اور سٹی ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہا، سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں اور ٹریفک پولیس میں شامل لیڈی وارڈنز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہیں .
انہوں نے کہا کہ خواتین کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں، اس موقع پر سی ٹی او نے خواتین پولیس و ٹریفک سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بھی لیڈی ٹریفک سٹاف اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھا رہا ہے ، جو کہ قابلِ فخر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے، تقریب میں لیڈی سٹاف کو یہ خصوصی سہولت دی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو بھی ساتھ لا سکیں تاکہ وہ اپنے والدین کی محنت اور خدمات کو قریب سے دیکھ سکیں، تقریب کے دوران خواتین سٹاف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں انہیں ایک خوشگوار اور حوصلہ افزا ماحول میسر ہے جہاں انہیں نہ صرف عزت و احترام دیا جاتا ہے بلکہ ان کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بھی بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، آخر میں خواتین پولیس افسران اور لیڈی ٹریفک سٹاف میں سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے تحائف تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی خدمات کو مزید سراہا جا سکے اور ان کی حوصلہ افزائی فراہم کی جا سکے، اس موقع پر خواتین نے سٹی ٹریفک پولیس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی خواتین کے حقوق اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ خواتین کو مزید مستحکم اور خود مختار بنایا جا سکے۔