راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں گزشتہ روز زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی شہید ہو گئے۔ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں گزشتہ روز زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی شہید ہو گئے، شہید ہیڈ کانسٹیبل گزشتہ روز آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، شہید ہیڈ کانسٹیبل ہسپتال میں زیر علاج تھے جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے،فائرنگ کے دوران ایک ملزم دلبر ہلاک ہوا تھا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہناتھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، راولپنڈی پولیس فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
