اسلام آباد پولیس میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں،آئی جی اسلام آباد نے شہداءاور غازیوں کی بہادر ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام بھی پیش کیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے خواتین کے عالمی دن پر اپنا پیغام جاری کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین پولیس افسران نہ صرف ہمارا فخر ہیں بلکہ وہ ہمارا قیمتی اثاثہ بھی ہیں .

اسلام آباد پولیس میں موجود ویمن پولیس اسٹیشن اور ڈیجیٹل ویمن پولیس اسٹیشن دونوں بڑی مستعدی سے کام کررہے ہیں،ان دونوں پولیس اسٹیشنز میں خواتین شہریوں کے مسائل کو فوری طورپر حل کیا جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مرد اہلکاروں سے کسی طور پر بھی کم نہیںہے ،اسلام آباد پولیس میں موجود تمام خواتین پولیس افسران تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں،خواتین پولیس اہلکاروں کا لاءاینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں بھی شاندار کردار ہے،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ہم خواتین پولیس افسران کو فرائض کی سرانجام دہی کے لئے بہتر ماحول فراہم کررہے ہیں،معاشرتی ترقی کے لئے خواتین کو مساوی مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے شہداءاور غازیوں کی بہادر ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام بھی پیش کیا.