اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کے لئے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں لسٹ اے ون امتحان کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کے لئے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں لسٹ اے ون امتحان کا انعقاد تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصو صی احکامات پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کے لئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں لسٹ اے ون امتحان کا انعقاد کیا گیا،ایس پی ہیڈکوارٹرز میا ں علی رضا کی سربراہی میں ڈی ایس پی کیپیٹل پولیس کالج اور دیگر سینئرپولیس افسران پر مشتمل بورڈ نے امتحان کی مکمل نگرانی کی .

اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھااور گراﺅنڈ کے اندرونی اور بیرونی سائیڈوں پر سکیورٹی کے موثرانتظامات کیے گئے ،ڈ ی ایس پی کیپیٹل پولیس کالج نے امتحان شروع ہونے سے قبل تمام امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ کسی قسم کا کوئی امدادی مواد، موبائل فون وغیرہ ہے تو فوری طور پر انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے اگر بعد میں کوئی ایسی چیز نوٹس میں آئی تو امیدواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی .

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی تمام افسران کا حق ہے،تمام پولیس افسران محکمانہ ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ محنت کریں،اپنے تربیتی کورسز ،محکمانہ ترقی کے کورسز اور امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں،انہوں نے مزید کہا کہ امتحان کے لئے باقاعدہ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ،جو شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے امتحان سے متعلقہ تمام امور سرانجام دے گا۔