خواتین پر تشدد کر کے اسلحہ کی نوک پر 20 لاکھ روپے نقدی 10 تولے سونا موبائل سمیت دیگر سامان چھیننے پر ملزم کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں خواتین پر تشدد کر کے اسلحہ کی نوک پر 20 لاکھ روپے نقدی 10 تولے سونا موبائل سمیت دیگر سامان چھیننے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا مارگلہ پولیس کو ایف 11 کی رہائشی خاتون ح نے بتایا نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہی تھی کہ گاڑی نمبر بی جی سی 521 میں سوار جمال نامی شخص آیا اور اس نے آ کر میری بیٹی سے بدتمیزی شروع کر دی اور گاڑی چھیننے کی کوشش کی.

جس کے بعد جمال اور اس کے دوستوں نے مدعی بمہ بیٹیوں پر تشدد کیا جس سے مدعی کی بیٹی کے کپڑے بھی پھٹ گئے اسلحہ کی نوک پر ملزمان نے ہم سے بیگ چھین لیا جس میں 20 لاکھ روپے نقدی 10 تولے سونا موجود تھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر سوار چلے گئے .

وقوعہ کے بعد ایس پی سٹی خالد محمود اعوان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھا نہ ویمن مصباح اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو ہدایت کی کہ ملزم کی فوری گرفتاری کی جائے پولیس نے ملزم جمال کے گھر واقعہ ای 11 میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا جس کے بعد ملزم کو عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا تین دن ریمانڈ کے بعد ملزم سے پولیس نے چینی کی رقم 20 لاکھ میں سے ایک لاکھ روپے برامدگی ڈالی بعد ازاں ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا آئی جی اسلام آباد نےمارگلہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا.