اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ کوہسار کے علاقہ میں 35 کروڑ روپے کے موبائل خریدنے کا معاملہ 15 کروڑ روپے ہتھیانے والے ملزمان دو ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکےکوہسار پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے نفیس الرحمان نے بتایا کہ وہ اسلام آباد کا رہائشی ہے اور بلو ایریا میں بلیک ہارس پلازہ میں واقعہ موبائل فون کا کاروبار کرتا ہے میرے ایک عزیز سید طاہر غلام کی معرفت اظہر حیات حمزہ سمی سے ملاقات ہوئی کہ مجھے آئی فون کا سٹاک چاہیے انہوں نے ذکر کیا کہ ہم اپ کو آئی فون منگوا کر دے سکتے ہیں.
آپ اپنی ڈیمانڈ بتائیں میں نے ان کو لسٹ فراہم کر دی ان تینوں نے باہمی مشاورت سے مطلوبہ آئی فون جن کی مالیت 33 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے انہوں نے کہا ہم 15 کروڑ روپے پہلے لیں گے جو کیش میں ہوگی بقایہ رقم بعد میں جس پر میرا اور اذر حیات کا سیل ایگریمنٹ بھی ہو گیا تیمور حسن ہارون رشید قیصر فیس محمد ندیم عرفان الدین اپنے اکاؤنٹ سے 15 کروڑ روپے لے کر ائے اور اظہر حیات کی موجودگی میں ان کے ساتھیوں حمزہ سمی سعید طاہر کے رقم وصولی کی تحریر بھی موجود ہے .
انہوں نے دو چیک نمبر مالیت پانچ کروڑ سنہری بینک سے کیش کروائے تھے تینوں نے مل کر اپنے ایک ساتھی میجر علی رضا کو بلوا کر رقم اس کے حوالے کر دی جو رقم لے کر فرار ہو گیا اور اج تک نہیں ملا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا تاہم ابھی تک پولیس ملزمان سے 15 کروڑ روپے کی برامدگی نہ کر سکی ہے جبکہ 15 کروڑ لے جانے والا جعلی میجر ابھی تک فرار ہے ایس پی سٹی حالد محمود اعوان کا کہنا ہے ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے تفتیش جاری ہے جو گرفتار ہوئے تھے ان کو جیل پہنچا دیا گیا ہے.