پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین سمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کاروائی پاکستانی لڑکیوں کی چین سمگلنگ کا معاملہ منظم گروہ بے نقاب پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین سمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار .گرفتار ملزمان کی شناخت شوگئی (یوسف) ، عبد الرحمٰن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان کے ساتھ شادی کے نام پر سمگل کیے جانے والی متاثرہ لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا گیاملزمان نے متاثرہ لڑکی کو شادی کے نام پر ملازمت کا جھانسہ دے کر چین سمگل کرنے کی کوشش کی ملزمان فلائٹ نمبر CZ6034 کے ذریعے چین جا رہے تھے ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ ایجنٹس پاکستانی لڑکیوں کو ملازمت دلوانے کے لئے چینی شہریوں کے ساتھ شادی کروانے میں ملوث پائے گئے منظم گینگ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں.

مذکورہ ملزمان غریب اور ضرورت مند لڑکیوں کو تلاش کرتے اور ان کو چینی شہریوں کے ساتھ شادی پر آمادہ کرتے تھے بعد ازاں ملزمان ان لڑکیوں کا ڈیٹا اور دستاویزات عبد الرحمٰن اور محمد نعمان نامی ایجنٹوں کو دیتے ملزم عبد الرحمٰن اور محمد نعمان چینی ایجنٹ پاول کے ساتھ ساز باز کرتےپاول نامی ایجنٹ بھاری رقوم کے عوض چینی کلائنٹ کا بندوبست کرتا ملزم عبد الرحمٰن اور نعمان پاکستانی لڑکیوں کے سفری دستاویزات اور دیگر سہولت کاری بھی کرتے
ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ سے 10 لاکھ میں معاملات طے کیے ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی ملزمان نے بلیک میلنگ کی غرض سے متاثرہ لڑکی سے 10 لاکھ روپے ادھار لینے کا اشٹام بھی کرایا ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے.