اسلام آباد(کرائم رپورٹر)یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ سیالکوٹ سے گرفتارایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی بڑی کاروائی وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ
یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر گرفتار ملزم عثمان ججہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد سے روپوش تھا ملزم عثمان ججہ نے متعدد شہریوں کو کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی کشتی کو حادثے پیش آیا جس میں متعدد نوجوانوں جانبحق ہو گئےگرفتار ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرانوالہ کو 8 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
گرفتار ملزم نے متعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے تھے جن کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہےملزم کو گرفتارکر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں . ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کہا کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔