شہید کانسٹیبل دلنواز کی برسی، پولیس افسران کی شہیدکانسٹیبل دلنواز کی قبر پر حاضری،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)شہید کانسٹیبل دلنواز کی برسی، پولیس افسران کی شہیدکانسٹیبل دلنواز کی قبر پر حاضری،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق شہیدکانسٹیبل دلنواز کی برسی کے موقع پر پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،کانسٹیبل دلنواز 10مارچ 2011کوتھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں گشت ڈیوٹی کے دوران موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے،شہید کی بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ناقابل فراموش ہے، راولپنڈی پولیس شہداء فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔