اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کی شہر میں مربوط ٹریفک نظام کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق قانونی کارروائیاں جاری،گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر6486گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں ،مال برداراور عوامی نقل و حمل گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیںگئیں تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پو لیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لا کر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے.
اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر6486گاڑیوں ،موٹر سائیکل سواروں ،مال بردار اور عوامی نقل و حمل والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی،اسلام آبادٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے تحت 818 غیر نمونہ نمبر پلیٹس ،382 بغیر ہیلمنٹ, 2726غیر قانونی پارکنگ ، 575مخالف سمت کے استعمال ، 1088ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی ،314سیٹ بیلٹ، 167موبائل فون کے استعمال، کالے شیشے اور 416 دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں،جبکہ 686 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سنگین خلاف ورزی پر مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن ر سید ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دورا ن ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے، اسلام آباد ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام اور قانون کی بالا دستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔