تھانہ پیر ودھائی ڈکیتی کے دوران پولیس پر فائرنگ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دو فرار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ پیرودھائی نے شہری سے ڈکیتی کر کے فرار ہوتے موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک دو فرار، شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا پرس، رقم اور موبائل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودہائی کے علاقہ میں ڈکیتی کر کے فرار ہوتے ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹر سائیکل بھگانے کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے،ہلاک ملزم کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی جو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے.

شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا پرس، رقم اور موبائل برآمدہوا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کی گئی، واردات کی اطلاع پر موثر رسپانس اور ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ اشیاء کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور پیرودھائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔