راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ دھمیال نے ، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،ملزم نعمان لطیف سے مسروقہ رقم 17 لاکھ 35 ہزار روپے برآمد،ملزم نے ایک ہفتہ قبل دودھ دہی کی دوکان کے لاکر سے 13 لاکھ روپے چوری کیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم نعمان لطیف کو گرفتار کرلیا، ملزم نعمان لطیف سے مسروقہ رقم 17 لاکھ 35 ہزار روپے برآمد،ملزم نے ایک ہفتہ قبل دودھ دہی کی دوکان کے لاکر سے 13 لاکھ روپے چوری کیے تھے،ملزم نے دوران تفتیش چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ رقم کی برآمدگی پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے دھمیال پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
