تھانہ وارث خان میٹرو بس میں شہری کی جیب سے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ وارث خان نے ، میٹرو بس میں شہری کی جیب سے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار، ملزمان سے مسروقہ رقم 18 ہزار 6 سو روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میٹرو بس میں شہری کی جیب سے چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کی شناخت احسان اور عرفان کے نام سے ہوئی، ملزمان سے مسروقہ رقم 18 ہزار 6 سو روپے برآمد،ملزمان نے میٹرو بس کے سفر کے دوران شہری کی جیب سے رقم چرائی تھی، واقعہ کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔