آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اتوار کے روز سیف سٹی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اتوار کے روز سیف سٹی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس آئی جی اسلام آباد نے افسران سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں پر رپورٹ لی، وفا قی دارالحکو مت میں ر مضا ن المبا ر ک کے دوران سیکو رٹی کو مزید سخت کیا جا ئے، افسران ہمہ وقت شہریوں کیلئے میسر رہیںاور کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں سے رابطے میں رہیں تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرر ضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ،ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق سمیت دیگر سینئرپولیس افسران موجود تھے.

اس موقع پرآئی جی اسلام آباد نے افسران سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں پر تفصیلی رپورٹ لی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جرائم کے انسداد کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا، آئی جی اسلا م آباد نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وفا قی دارالحکو مت میں ر مضا ن المبا ر ک کے دوران سیکو رٹی کو مزید سخت کیا جا ئے، آرام اور نیند عوام کی حفاظت کی خا طر قربان کریں،عبادتگاہوں، مارکیٹوں،تجارتی مراکز اور دیگر اہم مقاما ت کی حفاظت کو یقینی بنائیں، مشکوک عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے.

اورموجو دہ حالات کے مطابق تمام پولیس افسران سکیورٹی کو مزید سخت کر یں،جرائم پیشہ گروہوں، سنگین نو عیت کے جرائم، قتل، اغو ا ، ڈکیتی اور اور دیگر جرائم کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور نشہ اب نہیں تحریک کے تسلسل میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے، انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے.

افسران ہمہ وقت شہریوں کیلئے میسر رہیںاور کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں سے رابطے میں رہیں،اسی کے ساتھ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر شہریوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔