راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ کینٹ نے،سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے مشتاق کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم نیاز خان کو گرفتار کرلیا،اشتہاری نیاز خان نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے مشتاق کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال جون میں درج کیا گیا،کینٹ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام زرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
