راولپنڈی(کرائم رپورٹر)نیشنل لاء کالج صادق آباد،مسلم لاء کالج اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے لاء طلباء و طالبات کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین اور تفتیشی افسران نے طلباء کو مختلف شعبہ جات کی ورکنگ اور جدید پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی،افسران نے طلباء کو پولیس اسٹیشن کی ورکنگ،فرنٹ ڈیسک اور مختلف پولیس ایپس سمیت عدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی فراہم کی، طلباء کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، پولیس خدمت مراکز کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں بھی آگاہی دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل لاء کالج صادق آباد،مسلم لاء کالج اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے لاء طلباء و طالبات نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین اور تفتیشی افسران نے طلباء کو مختلف شعبہ جات کی ورکنگ اور جدید پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی،افسران نے طلباء کو پولیس اسٹیشن کی ورکنگ،فرنٹ ڈیسک اور مختلف پولیس ایپس سمیت عدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی فراہم کی، طلباء کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، پولیس خدمت مراکز کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں بھی آگاہی دی، طلباء و طالبات پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہے،شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء و طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، منشیات کے تدارک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے،راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور امن وامان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔