راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ بنی نے، چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار، ملزم سے مسروقہ لیپ ٹاپ، مسروقہ رقم 5000 روپے اور دیگر سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم عدیل افضل کو گرفتار کرلیا، ملزم سے مسروقہ قیمتی لیپ ٹاپ، مسروقہ رقم 5000روپے اور دیگر سامان برآمدہوا، ملزم چوری کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم بھی ہے جو گزشتہ سال سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
