ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی سید علی رضا کی زیر صدارت شہداءکمیٹی اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی سید علی رضا کی زیر صدارت شہداءکمیٹی اجلاس کا انعقاد وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداءاور دوران سروس وفات پا جانے والے افسران کے بچوں کو بھرتی کر لیا گیااسلام آباد پولیس اپنے ہیروز اور ان کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور ان کا ہرسطح پر خیال رکھے گی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی سید علی رضا کی زیر صدارت شہداءکمیٹی اجلاس کا انعقادمنعقد ہوا ،جس میں اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ عبد الحق عمرانی ،اے آئی جی جنرل /شکایات سید عنایت علی شاہ سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی .

وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداءاور دوران سروس وفات پانے والے افسران کے بچوں کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے،شہداءکمیٹی نے شہید اور دوران سروس وفات پا جانے والے افسران کے بھرتی کے معیار پر پورا اترنے والے بچوں کی بھرتی کی منظوری دے دی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی سید علی رضا نے کہا ہے کہ شہداءاوردوران سروس وفات پا جانے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ان افسران نے شہریوں کی جان و مال کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کیں،اسلام آباد پولیس اپنے ہیروز اور ان کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور ان کا ہرسطح پر خیال رکھے گی.