آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے،نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوں، پولیس جوانوں کی ویلفئیر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے گی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا،وہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن پاکستان کی کمانڈ بھی کریں گے،انہوں نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاونڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا.

مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان سید علی ناصر رضوی اب پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے فرائض بھی سر انجام دیں گے،ان کی زیر کمان نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان میں نئے عہد کا آغاز ہوگاانہوں نے اسلام آباد پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس متعارف کروائے،اب نیشنل پولیس فاونڈیشن کو بھی نئی جدت کے ساتھ نئے دور کے تقاضوں کے سے ہم آہنگ کیا جائے گا،مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد نیشنل پولیس فاونڈیشن کے افسران کے ساتھ متعدد میٹنگز کا انعقاد کیا.

انہوں نے پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے حوالے سے نیشنل پولیس فاونڈیشن کی پالیسیوں کا جائزہ لیا اور افسران کو احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوںاور پولیس افسران کی ویلفیئر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے گی، نیشنل پولیس فاونڈیشن کو مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گااور پاکستان پولیس کے تمام شہداءاور غازیوں کی ویلفیئر کے لئے ریکارڈ کو اپڈیٹ کیا جائے گا،میٹنگز میں پاکستان پولیس کے شہداءاورغازیوں کے لئے نئے ویلفیئر پراجیکٹس لانے پر بھی غورکیا گیا.

مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان نے افسران کو تمام پولیس افسران کے لئے مستقبل میں رہائشی سہولیات کو مہیا کرنے کے اقدامات کے حوالے سے احکامات جاری کئے،انہوں نے نیشنل پولیس فاونڈیشن کے ،آئی ٹی، ٹیکنیکل، لیگل اور اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگز کیں،انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق این پی ایف کے آئی ٹی سیکشن اور دیگر شعبہ جات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ،انہوں نے تمام افسران کو پولیس کی ویلفئیر کے لئے دن رات ایک کر کے جاری پراجیکٹس پر کام مکمل کرنے اور ان سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مستفید کرنے کے احکامات جاری کئے۔