تھانہ ویسٹریج ،10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ ویسٹریج ںے،10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس کو متاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ میری بیٹی سٹیشنری کا سامان لینے گئی تو دوکاندار جہانگیر نے نازیبا حرکات کیں، ویسٹریج پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرلیا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، بچوں، خواتین سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔