راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ کہوٹہ ںے،جنگل میں شکار کے لیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مقتول جنگل میں شکار کے دوران اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا، کہوٹہ پولیس نے بہترین تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے بہترین تفتیش کرتے ہوئے جنگل میں شکار کے لیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مقتول جنگل میں شکار کے دوران اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا، کہوٹہ پولیس نے بہترین تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
