ضلع بھر میں پٹرولنگ، سرپرائز چیکنگ کو موثر بنایا جائے،تمام 15 کالز پر فوری اور بروقت ریسپانس دیا جائے،سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی کو مزید موثر بنایا جائے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے پولیس افسران کے لئے اہم احکامات ضلع بھر میں پٹرولنگ، سرپرائز چیکنگ کو موثر بنایا جائے،تمام 15 کالز پر فوری اور بروقت ریسپانس دیا جائے،سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی کو مزید موثر بنایا جائے،افسران باہمی رابطہ کو مزید بہتر بناتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کریں تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس افسران کو اہم احکامات جاری کئے، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ضلع بھر میں پٹرولنگ، سرپرائز چیکنگ کو موثر بنایا جائے،ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار- 15پر موصول ہونے والی تمام کالز پر فوری اور بروقت ریسپانس کو یقینی بنایا جائے.

افسران باہمی رابطہ کو مزید بہتر بناتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کریںجبکہ ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو چیک کریں اور ڈیوٹیز کے متعلق مسلسل بریف کرتے رہیں، مارکیٹوں میں رش بڑھ رہا جس کے لئے مارکیٹ ڈیوٹی کو مزید موثربنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی اسلام آبادکیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی کو مزید موثر بنایا جائے،عبادتگاہوں،تجارتی مراکز اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی سخت رکھی جائے،جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی استعداد کار کو بڑھایا جائے اورشہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے،اسی کے ساتھ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر شہریوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے اورکہا کہ ہمارا فرض ہی ہماری عبادت ہے، اسے ایمانداری سے سرانجام دیںجبکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے.