پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی کاروائی 302 قتل کا اشتہاری مجرم 14 سال بعد گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع جہلم سید ذوالفقار گیلانی کی سپرویژن میں پٹرولنگ پوسٹ چک میوں سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر جہانگیر اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ گوجرخان راولپنڈی کے درج مقدمہ کا قاتل اشتہاری ارشد محمود ولد محمد بشیر سکنہ گوجرخان گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیلیے کوشاں ہے۔