راولپنڈی (کرائم رپورٹر) گوجرخان پولیس کی کاروائی،دوہرے قتل میں سال 2011 سے مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری ارشد نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل اور 6 افراد کو زخمی کیا تھا، گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں سال 2011 سے مطلوب اشتہاری مجرم ارشد کو گرفتار کرلیا،اشتہاری ارشد نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل اور 6 افراد کو زخمی کیا تھا،اشتہاری بیرون ملک فرار ہو گیا تھا،اشتہاری کے 16 ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
