راولپنڈی(کرائم رپورٹر) وارث خان پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کاروائی، مضر صحت گوشت کی فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، ملزمان سے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد ہوا۔وارث خان پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت کی فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں مقدس علی، شرافت اور دانیال شامل ہیں، ملزمان سے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
