تمام تھانہ جات کی حدود میں خصوصی 26© پولیس ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا عوامی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کی بروقت رہنمائی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری امداد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تھانہ جات کی حدود میں خصوصی 26©” پولیس ہیلپ ڈیسک ” کا قیام عمل میں لایاگیاجس کامقصد شہر کے تجارتی مراکز میں شہریوں کی آمدو رفت کو یقینی بنانے سمیت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت میں عوامی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام کو عملی جامہ پہنایا،اس سلسلے میں رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کی بروقت رہنمائی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری امداد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تھانہ جات کی حدود میں خصوصی 26© پولیس ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایاگیا،ان ہیلپ ڈیسک پر ماہر نوجوان افسران کو تعینات کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خواتین کو درپیش کسی بھی قسم کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے خصوصی طور پر لیڈی پولیس افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے.

یہ ہیلپ ڈیسک شہریوں کو فوری مدد فراہم کے ساتھ تجارتی مراکز میں موجود پیشہ ور بھکاریوںکیخلاف بھی بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائیں گے، جبکہ شہری ان ہیلپ ڈیسک پر ناصرف کسی بھی معاملے کے متعلق فوری معلومات حاصل کر سکیں گے بلکہ وہ کسی بھی ایمرجنسی اور مشکل میں فوری اسلام آباد پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گے، آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی نے کہا کہ ان ہیلپنگ ڈیسک کے قیام کا مقصد شہریوں کو ہر قسم کی سہولت مہیاکرنا ہے اسی کے ساتھ شہر کے تجارتی مراکز میں شہریوں کی آمدو رفت کو یقینی بنانے سمیت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر تجارتی مراکز میں شہریوں کو ہراسانی ،آمد ورفت میں مشکلات اور دیگر غیرقانی سرگرمیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے شہر میں عوامی سرگرمیاں میں واضح کمی آتی ہے ان عوامل کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے ان خصوصی ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میںلایا تاکہ شہریوں کو تجارتی مراکز میںتحفظ کا احساس محسوس ہواور وہ آزادانہ طور پر اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔