اسلام آباد(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کی زیر صدارت اہم اجلاس رمضان المبارک کی مناسبت سے مساجد، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے، تمام سپروائزری افسران ماتحت عملے کو روزانہ کی بنیاد پر بریف کریںاورٹریفک انتظامات کو مزید موثر بنائیں تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی ٹریفک، زونل ڈی ایس پیز اور بیٹ آفیسرز نے شرکت کی،زونل ڈی ایس پیز نے تجارتی مراکز اورمارکیٹوں میں ٹریفک کے بہاو اور رش کے متعلق بریفنگ دی.
،چیف ٹریفک آفسیر نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی مناسبت سے مساجد، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے، تمام سپروائزری افسران ضلع بھر کی مساجد، مارکیٹس میں تعینات جوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر بریف کریں،رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تجارتی مراکز میں ٹریفک کا رش ہوگا جس کو موثر حکمت عملی سے کنٹرول کیا جائے،انہوںنے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں رش کے اوقات میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھا جائے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں،ون ویلرز اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کیا جائے،ٹریفک کے بہاو میں خلل پیدا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، غیر ضروری رش اور غلط پارکنگ سے گریز کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ وفاقی دارالحکومت میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھا جاسکے