تھانہ نیو ٹاؤن،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ نیو ٹاؤن نے ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری شمعون لیاقت نے ذاتی رنجش پر فائزنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شمون لیاقت کوگرفتار کرلیا،اشتہاری شمعون لیاقت نے ذاتی رنجش پر فائزنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ اکتوبر 2024 میں درج کیا گیا تھا،نیو ٹاؤن پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔