اسلام آباد(کرائم رپورٹر)مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی افسران کو پاکستان بھر کی تمام پولیس کی سپاہ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کے احکامات۔ایم ڈی این پی ایف نے نیشنل پولیس فاونڈیشن کے افسران کے ساتھ میٹنگز کیں،انہوں نے این پی ایف ڈائریکٹرز کو ویلفیئر پراجیکٹس کی تفصیلات پاکستان بھر کے پولیس افسران تک پہنچانے کے احکامات جاری کئےتفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی نے نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کے افسران کے ساتھ میٹنگز کیں ،جن میں ڈائریکٹرز این پی ایف ،لیگل ٹیم اور سکیورٹی عہدیدران موجود تھے.
ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے پاکستان بھر کی تمام پولیس فورسز کے لئے جاری ترقیاتی پراجیکٹس کا جائزہ لیا،انہوں نے ڈائریکٹر فنانس کو پاکستان پولیس کے افسران کی ویلفیئر کے پراجیکٹس کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری ،انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فاونڈیشن تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان پولیس کی ویلفئیر کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ،تمام ڈائریکٹرز نیشنل پولیس فاونڈیشن کے پراجیکٹس کی تفصیلات پاکستان بھر کے پولیس ڈیپارٹمنٹس میں سپاہ تک پہنچانے کے لئے موثر حکمت عملی بنائیں .
تا کہ مستقبل میں ہر پولیس افسر ویلفئیر پراجیکٹس سے مستفید ہو سکے،ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے سکیورٹی سروسزکے عہدیداران کے ساتھ بھی میٹنگ کیں،انہوں نے سکیورٹی افسران کو ادارے کو پروفیشنل انداز میں چلانے اور سکیورٹی کی بہترین سروسز مہیا کرنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے نیشنل پولیس فاونڈیشن کی لیگل ٹیم سے قانونی معاملات پر مشاورت کی اور محکمہ پولیس کی ویلفئیر کے لئے جاری پراجیکٹس کے حوالے سے ہدایات جاری کیں .
انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوںاور پولیس افسران کی ویلفیئر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائیں،پاکستان پولیس کے تمام شہداءاور غازیوں کی ویلفیئر کے لئے ریکارڈ کو اپڈیٹ کیا جائے گا،پولیس افسران کے لئے مستقبل میں رہائشی سہولیات کو مہیا کیا جائے،انہوں نے تمام افسران کو مزید ہدایات جاری کیں کہ وہ پولیس کی ویلفئیر کے لئے دن رات ایک کر کے جاری پراجیکٹس پر کام مکمل کر یں.