اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اجلاس میں امن و امان کے قیام ، نجی و سرکاری املاک کی حفاظت اور جرائم کے سدباب کے لیے مو¿ثر حکمت عملی اپنانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے ریڈ زون کے انٹری پوائنٹس پر چیک پڑتال کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے، ریڈ زون میں واقع اہم اداروں اور دفاتر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا،جن میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ امن و امان کے قیام ، نجی و سرکاری املاک کی حفاظت اور جرائم کے سدباب کے لئے مو¿ثر حکمت عملی اپنانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے تمام افسران کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی.
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ریڈ زون کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے تمام افسران کو ریڈ زون کے انٹری پوائنٹس پر چیک پڑتال کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے، ریڈ زون میں واقع اہم اداروں ،دفاتر اور سفارت خانو ں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں،قبل ازیں آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں روزہ افطار کیا،انہوں نے نماز فجر کے وقت مختلف مساجد کے سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لیا،ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کی ڈیوٹی کو چیک کیا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹیز پر موجود تمام افسران کو بروقت ڈیوٹی پوائنٹس پر سحری و افطاری پہنچائی جائے.
سخت موسم کے باوجود پولیس فورس کے یہ افسران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ کھڑے ہیں،اپنے بچوں سے دور ان پولیس افسران کی اصل عبادت ہی شہر اور شہریوں کی حفاظت ہے،تمام افسران اپنی ڈیوٹیوں کو عبادت سمجھ کر کریں ،مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔