اسلام آباد(کرائم رپورٹر)کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں جاری ایڈوانس کورس کا تیسرا بیچ اختتام پذیر کورس میں اسلام آباد پولیس کے 6 اور گلگت بلتستان پولیس کے20 پولیس افسران نے شرکت کی،اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج ڈاکٹر محمد اقبال نے پولیس افسران کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کورس میں شامل تمام افسران کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں جاری ایڈوانس کورس کا تیسرا بیچ اختتام پذیر ہو گیا،اس سلسلہ میں کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج ڈاکٹر محمد اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی .
اس موقع پر پرنسپل کیپیٹل پولیس کالج سمیت دیگرپولیس افسران موجود تھے،ایڈوانس کورس کے تیسرا بیچ میں اسلام آباد پولیس کے چھ اور گلگت بلتستان پولیس کے 20 پولیس افسران نے شرکت کی،ڈپٹی کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج نے پولیس افسران کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کورس میں شامل تمام پولیس افسران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے،ایڈوانس کورس میں انسپکٹر شاہ سرور نے لاءمیں پہلی پوزیشن ، انسپکٹر محمد ریاض نے رائفل شوٹنگ میں پہلی پوزیشن جبکہ انسپکٹر شفقت علی نے پریڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،ڈپٹی کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آپ تمام افسران نے محکمانہ ترقی کے لئے جاری محکمانہ کورس کامیابی سے مکمل کرلیا.
میرے لئے یہ بات باعث مسرت ہے کہ میں کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد کی پاسنگ آﺅٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوا ہوں،میںپرنسپل کیپیٹل پولیس کالج کو افسران کوبہترین تربیت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جنھوں نے کم سے کم وقت میں افسران کو بہترین تربیت دی ،انہوں نے مزید کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں جن کو اللہ تعالی نے عوام کی بھلائی کے لئے موقع فراہم کیا آپ ذہن نشین کر لیں کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں ناکہ عوام ہماری خادم ،یقین جانیں جتنا سکون کسی کی خدمت میں ملتا ہے کسی اور کام میں نہیں،آپ لوگوں کے ساتھ بھلائی کریں ،کوئی وجہ نہیں کہ آپ کو عزت نہ ملے ،سچے دل کے ساتھ آج یہ عہد کریںکہ انسانی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے ان کو عزت دینا ،مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات ہونی چاہیے.