راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امتیاز حسین اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ ستراہ سیالکوٹ کے درج مقدمہ کا قاتل اشتہاری غلام حیدر ولد غلام رسول سکنہ کوئٹہ جبکہ پٹرولنگ پوسٹ اکھوڑی سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران تبسم اور ان کی ٹیم نے علاقہ تھانہ نصیرآباد راولپنڈی کے درج مقدمہ کا ڈکیت اشتہاری لقمان شاہ ولد بہادر خان سکنہ صوابی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیے۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیلیے کوشاں ہے۔
