پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے اختیارات کے تحت راولپنڈی پولیس کی جانب سے پہلا مقدمہ درج

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ وارث خان نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے اختیارات کے تحت راولپنڈی پولیس کی جانب سے پہلا مقدمہ درج، مقدمہ مس انفارمیشن پر مبنی پوسٹ پر درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے اختیارات کے تحت راولپنڈی پولیس کی جانب سے پہلا مقدمہ درج، مقدمہ مس انفارمیشن پر مبنی پوسٹ پر درج کیا گیا،غیر مناسب پوسٹ کرنے پر ملزم محمد ریحان گرفتار، جیل منتقل، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قانون شکنی، مس انفارمیشن اور منفی پراپیگنڈا کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مس انفارمیشن یا ریاست اور امن و امان کے خلاف کسی بھی پوسٹ پر الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،شہری سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں، مس انفارمیشن یا منفی پراپیگنڈے پر مبنی پوسٹ کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔