سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت یوم حضرت علی کے حوالے سے اہم اجلاس

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت یوم حضرت علی کے حوالے سے اہم اجلاس علماء کرام، امن کمیٹی، اور انجمن تاجران کے عہدیداروں کی شرکت کی میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سکیورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی سیکورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے سینئیر افسران نے بھی شرکت کی میٹنگ میں یوم حضرت علی ؓکے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی.

یوم حضرت علی پر پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے باہمی ربط اور تعاون سے بہترین انتظامات کئے جائیں گےراولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تمام جلوس ہائے کے منتظمین وقت اور روٹ کی پابندی کویقینی بنائیں گے.

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی میں مثالی امن کے قیام میں علما ء کرام، امن کمیٹی اور انجمن تاجران کا اہم کردار ہے یوم حضرت علی ؓپر جلوسوں کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گےہمیشہ کی طرح آپ سب کا تعاون اہم ہےمیٹنگ کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعا کی گئی.