اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پراسلام آباد پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے کوشاں صدر زون میں We Rise” “Together کے موضوع پر سیمینارکا انعقاد ،سیمینار کا مقصد جرائم کے انسداد خصوصاً منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو باہمی تعاون سے ختم کرنا، “نشہ اب نہیں” تحریک کو کامیاب بنانا، امن و امان کو قائم رکھنا ، شہریوں اور پولیس کے درمیان دوری کو ختم کرکے منظم اور مربوط روابط قائم کرنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی پر اسلام آباد پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس صدر زون میں We Rise” “Together کے موضوع پر سیمینارکا انعقادکیا گیا ،جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جبکہ ایس پی صدر زون عبدالقیوم ، سینئر پولیس افسران، تاجر براداری، سول سوسائٹی ،وکلاء،طلباء،صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی .
اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کارروائیوں اور اسکے سدباب کیلئے کی جانے والی حکمت عملیوں کے بارے میں بتایااور اسی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں امن و امان کے قیام سمیت شہریوں کی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے جبکہ شہر میں امن و امان کو برقرار کیلئے ٹھوس اقدامات کو عمل میں لایا جارہاہے.
ڈی آئی جی اسلام آباد نے صدر زون میں تعینات افسران کو اپنے بہترین فرائض منصبی کی بہترین انجام دہی پر شاباش دی اور موثر کارکردگی کا مظاہر کرنے والے افسران کو شیلڈ سے نوازا، اس سیمینار کا مقصد جرائم کے انسداد خصوصاً منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو باہمی تعاون سے ختم کرنا، “نشہ اب نہیں” تحریک کو کامیاب بنانا، امن و امان کو قائم رکھنا ، شہریوں اور پولیس کے درمیان دوری کو ختم کرکے منظم اور مربوط روابط کو قائم کرنا تھا.